اردو نیوز اپڈیٹس

صوبے کے کھربوں کے پروجیکٹ میں کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت کر دے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیلنج دیا ہے کہ صوبے کے کھربوں کے پروجیکٹ میں کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت کر دے۔ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی میراث آج پنجاب میں جاری ہے، ان کے وژن سے سیکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کیے، گوجرانوالہ میٹرو اور دیگر منصوبے ان کے وژن کو جاری رکھتے ہیں، چند دنوں میں فیصل آباد میٹرو منصوبے کا آغاز بھی ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے میں نواز شریف اور شہباز شریف کی مہر ہے، صوبے میں انفراسٹرکچر، ہیلتھ، ایجوکیشن اور ڈولپمنٹ کے منصوبے جاری ہیں، پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل کر مستحکم ہو رہی ہے، چالیس فیصد مہنگائی سے چار فیصد تک کمی آئی ہے، سی پیک، میٹرو بس، اورنج لائن، تعلیم و ٹیکنالوجی میں ترقی ہو رہی ہے، معرکہ حق میں کامیابی سے لے کر مہنگائی میں کمی تک ہر شعبے پر شہباز شریف کی مہر ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈیفالٹ کی خواہش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی، خیبر پختونخوا میں 12 سال سے برسر اقتدار حکومت کی کارکردگی صفر ہے، وہاں کے عوام نے جھوٹ کی سیاست کو خیرباد کہہ کر ن لیگ کو ووٹ دیا، صوبے کے ایک وزیر اعلیٰ وفاق اور پنجاب کی سرکاری مشینری پر حملہ آور ہوا، موجودہ وزیر اعلیٰ اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے صوبے کی ترقی پر توجہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں، ہزاروں کی تعداد میں اپنا گھر منصوبے کے تحت گھر مکمل ہو رہے ہیں، ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ بن گیا ہے، فوربز میگزین نے بھی اس پروگرام کی پذیرائی کی۔ ’پنجاب بھر میں سیوریج کا نیا نظام لا رہے ہیں، پینے کے صاف پانی کے منصوبے جاری ہیں، پنجاب ڈولپمنٹ پروگرام شروع ہو چکا ہے، شہروں میں سیوریج اور ڈرینج کا کام شروع کر رہے ہیں، اس سال 2600 ماڈل ولیج بنالیں گے، اس سال 6 ہزار گلیاں مکمل ہو چکی ہے مزید 10 ہزار بھی مکمل ہونے والی ہیں، رنگ روڈ لاہور کے پاس نواز شریف ڈسٹرکٹ بننے جا رہا ہے، اس میں وہ تمام اسپتال بن رہے ہیں جن کا علاج پاکستان میں موجود نہیں، سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے کام شروع کر دیا، ساہیوال میں کارڈیالوجی سینٹر نے کام شروع کر دیا ہے۔‘ مریم نواز نے مزید کہا کہ ساڑھے 7 لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ ملا ہے، کسانوں کو 30 ہزار ٹریکٹر دیے ہیں، معذوروں کو ہمت کارڈ کے ذریعے گھر بیٹھے پیسے دیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پورا پنجاب کیمروں سے کور ہے، سی سی ڈی کی وجہ سے پنجاب میں جرائم میں 80 فیصد کمی آ چکی ہے، پنجاب اب ایک محفوظ صوبہ بن چکا ہے، خواتین کہنے لگ گئیں پنجاب ان کیلیے محفوظ صوبہ ہے، چند دنوں میں پنجاب ڈرگ فری صوبہ بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کی زمینوں پر قبضہ ہے 24 گھنٹے میں فیصلہ ہو رہا ہے، چند دنوں میں 5 ہزار لوگوں کے فیصلے ہو کر پراپرٹی ڈیلیور ہو چکی ہے، پنجاب میں سفارش اور ڈالا کلچر ختم کر کے میرٹ پر فیصلے کیے جا رہے ہیں، کنٹریکٹ بھی ای ٹینڈر کے ذریعے ہو رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت نے فنانس بل27-2026 کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل27-2026 کی منظوری دیدی۔ذرائع کے…

15 hours ago

وزیراعظم کا وینزویلا میں خوفناک زلزلے سے تباہی و جانی نقصان پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار…

15 hours ago

استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس ترکیہ پاکستان کو توانائی بحران سے نمٹنے کیلیے مدد فراہم کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ استنبول میں توانائی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان اور ترکیہ…

15 hours ago

پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا عاصم افتخار

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن…

15 hours ago

عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا شرائط جاری کر دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا شرائط جاری کر دی…

15 hours ago

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس منزل کی جانب گامزن سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں 9 محرم الحرام عقیدت و احترام سے منایا جا…

15 hours ago