اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی اور علاقائی حالات جیسے بھی تبدیل ہوں پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے چینی وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی حالات جیسے بھی تبدیل ہوں پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے، پاک فوج پاک چین تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ ایک اہم فورس رہی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ملاقات کی۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک چین لازوال اور آہنی دوستی پرپاکستان فخر محسوس کرتا ہے، حالیہ برسوں میں چین کا عالمی مقام اور اثر و رسوخ مسلسل بڑھا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ چینی صدر کے چار عالمی اقدامات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے عالمی امن اور ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نےکہا کہ پاک فوج سی پیک کی تعمیر کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ پاکستان ایک قابلِ اعتماد اور مؤثر ثالث ہے، جس پر تمام فریق اعتماد کرتے ہیں، چین پاکستان کی کوششوں کو سراہتا اور ان کی حمایت کرتا ہے، امن کا حصول مشکل ہے، لیکن بالآخر امن قائم ہو کر رہے گا۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی اور علاقائی حالات جیسے بھی تبدیل ہوں پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے، پاک فوج پاک چین تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ ایک اہم فورس رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

41 minutes ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

43 minutes ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

47 minutes ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

51 minutes ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

54 minutes ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

60 minutes ago