پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق ورلڈ بینک 10 سالہ توانائی پروگرام کے پہلے مرحلے کیلئے فنڈ فراہم کرے گا، مالی معاونت بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی، رقم سے قومی پاورگرڈ کوجدید بنانے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ منصوبے سے بجلی کی بندش میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ عالمی بینک کے مطابق ونڈ پاور کی مزید 640 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی، منصوبہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، جدیدٹرانسمیشن نظام سے بجلی کی لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی، منصوبہ گھریلو،صنعتی،تجارتی صارفین کو بہتر بجلی فراہمی میں معاون ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق پروگرام کے تحت پاکستان میں بجلی کے نظام کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق مزید محفوظ بنایا جائے گا، منصوبے سے ہر سال تقریباً 8 لاکھ 32 ہزار ٹن کاربن اخراج میں کمی متوقع ہے۔ منصوبہ حکومت کی پاور سیکٹر اصلاحات کو بھی تقویت دے گا۔ عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی ترسیل بہتر اور نظام زیادہ مستحکم ہوگا، پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کا حصہ بڑھانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…