پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیتوں میں کمی کا امکان ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری تیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ کے تناظر میں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے ابتدائی ورکنگ کرلی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتون میں 3 روپے 70پیسے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔مختلف رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 28 پیسے فی لٹر تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 73 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 6روپے 35پیسے فی لٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی . بعد ازاں پیٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ تفصیلی غور و فکر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی سفارشات ارسال کریں گے۔پیٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ 30 نومبر کو بھیجے جانے کی توقع ہے جبکہ قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نئی قیمتوں کا تعین اور باضابطہ اعلان کرے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15روز کیلئے ہوگا۔اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی قیمت کم ہو کر 261روپے 75 پیسے، ڈیزل کی قیمت 280روپے 16پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 193روپے 61پیسے، جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 164روپے 45 پیسے فی لٹر ہوجائے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ…