اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2ہزار550 روپے مہنگا ہو کر 3لاکھ 17ہزار 350 روپے پر پہنچ گیا ہے جو گزشتہ کاروباری روز 3لاکھ 14ہزار 800 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 186 روپے بڑھ کر 2لاکھ 72ہزار 076 روپے ہوگئی جو پہلے 2لاکھ 69ہزار 890 روپے تھی۔ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی 2004 روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 49ہزار 412 روپے تک پہنچ گیا جو پہلے 2لاکھ 47ہزار 408 روپے میں دستیاب تھا۔چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا. فی تولہ چاندی 25 روپے مہنگی ہو کر 2555 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 21 روپے اضافے کے ساتھ 3047 روپے تک پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ہوا .جس کے بعد فی اونس سونا 2997 ڈالر سے بڑھ کر 3022 ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی 0اعشاریہ 25 ڈالر اضافہ ہوا اور فی اونس چاندی 34اعشاریہ 10 ڈالر پر پہنچ گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

14 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

14 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

14 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

14 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

14 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

15 hours ago