اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی آ گئی ہے،ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 101.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جب کہ برینٹ کروڈ آئل 107.70 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز کمی دیکھی گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے اقدامات شروع کرے گا۔ تاہم امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی عدم موجودگی کے باعث قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہیں۔ برینٹ کروڈ فیوچرز 64 سینٹ یا 0.59 فی صد کمی کے بعد 107.53 ڈالر فی بیرل پر آئے، جب کہ جمعہ کو یہ 2.23 ڈالر کم ہو کر بند ہوئے تھے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل 84 سینٹ یا 0.82 فی صد کمی کے ساتھ 101.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچا، جو جمعہ کو 3.13 ڈالر کی کمی کے بعد مزید نیچے آیا۔ صدر ٹرمپ نے گذشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر لکھا ’’ایران، مشرق وسطیٰ اور امریکا کے مفاد میں ہم نے ان ممالک کو بتایا ہے کہ ہم ان کے جہازوں کو ان محدود آبی راستوں سے محفوظ طریقے سے نکالنے میں رہنمائی کریں گے تاکہ وہ آزادانہ طور پر اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔‘‘

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

8 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

8 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

8 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

8 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

8 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

8 hours ago