اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پیر کے روز ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی۔ یہ ملکی تاریخ کی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 4 ہزار 715 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے میں فروخت ہوا۔ ہفتے کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد وہ 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے تک جا پہنچی تھی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونا پیر کے روز نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونا 55 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 71 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) تک جا پہنچا۔ اس کے ساتھ ہی چاندی کی قیمت بھی تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی، جو فی تولہ 147 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 247 روپے ہوگئی۔عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں یہ اضافہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے متوقع شرحِ سود میں کمی اور امریکا۔چین تجارتی کشیدگی میں اضافے کے باعث دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت اسپاٹ گولڈ 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہزار 44.29 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہورہا ہے، جبکہ دن کے آغاز میں یہ 4 ہزار 59.30 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔ دوسری جانب امریکی سونا (دسمبر کے لیے فیوچر کنٹریکٹ) 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہزار 62.50 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری (Safe Haven) کی جانب رجحان نے سونا اور چاندی دونوں کی قیمتوں کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

3 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

3 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

3 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

4 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

4 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

4 hours ago