اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی موسمیاتی تنظیم نے ال نینو سسٹم کے شدید ہونے کی پیشگوئی کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کرنے والے مضبوط ال نینو سسٹم کے زور پکڑنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا کہ اِل نینو کے اثرات 2027 تک مختلف خطوں میں محسوس کیے جائیں گے۔عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) نے پالیسی سازوں کو دنیا بھر میں صحت پر بڑھتے اثرات کے لیے تیار رہنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ال نینو کی وہ موسمی کیفیت، جو دنیا کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں، گرمی کی لہروں اور خشک سالی کا سبب بنتی ہے، رواں سال ’جولائی سے ستمبر‘ کے دوران مزید شدت اختیار کرے گی۔ڈبلیو ایم او کی سیکریٹری جنرل سیلیسٹ ساؤلو نے کہا ’’ال نینو کی صورت حال پہلے ہی پیدا ہو چکی ہے اور ہماری پیش گوئیوں کے مطابق یہ تیزی سے ایک مضبوط مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں دنیا کے کئی خطوں میں خشک سالی، شدید بارشوں، زمینی گرمی کی لہروں اور سمندری گرمی کی لہروں کے امکانات مزید بڑھ جائیں گے۔‘‘خشک سالی اور سیلاب، دونوں ہی پہلے سے غذائی قلت کy شکار علاقوں میں خوراک کی پیداوار کے لیے سنگین خطرہ ہیں، جب کہ شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب لوگوں کی نقل مکانی کا باعث بنتے ہیں اور ہیضے سمیت متعدی اور آبی امراض کے پھیلاؤ میں اضافہ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (FAO) کے ڈائریکٹر جنرل چو ڈونگ یو نے بھی خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی خوراک کی پیداوار پر بڑھتا ہوا دباؤ ڈال رہی ہےفرانس میں ریکارڈ گرمی کے دوران اموات میں تقریباً 30 فی صد اضافہ دیکھا گیا، فرانس کے محکمہ صحت نے بتایا ہلاکتیں ایک ہفتے میں ہوئی ہیں۔ فرانس کی سپر مارکیٹس میں خریدار پنکھوں اور ایئر کنڈیشنز خریدنے کے لیے آپس میں الجھتے نظر آئے۔ نیدرلینڈز میں اضافی اموات میں زیادہ تر متاثرین کی عمر 80 سال سے زائد تھی، بیلجیم حکام کہتے ہیں کہ سخت گرمی کی لہر سے ہونے والی اموات کی تعداد ابتدائی اندازے سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم کی امریکہ کے 250 یوم آزادی پر مبارکباد ٹرمپ کو دورہ کی دعوت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ 250…

1 hour ago

وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرلیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرلیں۔…

1 hour ago

وزیراعظم کی ترک کاروباری گروپوں سے ملاقاتیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ترک کاروباری گروپوں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں،…

1 hour ago

آزادی اور جمہوریت کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کی اقدار مشترک ہیں رضوان سعید شیخ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاک…

1 hour ago

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں کمی…

1 hour ago

انسانی ہمدردی کی بنیاد پرایران کو خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد…

1 hour ago