پاکستان نیوز پوائنٹ
عراق کے جنوبی شہر نصیریا کے قریب ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں کم ازکم 21 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 19 دیگر زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس نصیریا کے قریب ہائی وے پر سفر کر رہی تھی اور ڈرائیور گاڑی پر قابو برقرار نہ رکھ سکا۔ بس بے قابو ہو کر الٹ گئی اور چند ہی لمحوں میں آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ پولیس اور طبی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں سے بعض موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق 19 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے اور وہ شدید جھلسنے کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے حکام کو ہدایت کی کہ حادثے کی وجوہات اور اس سے متعلق تمام حالات پر جامع رپورٹ پیش کی جائے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…