اردو نیوز اپڈیٹس

عسکری قیادت کی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد ملکی سلامتی کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
عسکری قیادت اور مسلح افواج نے یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے دفاع، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یومِ پاکستان کے موقع پر عسکری قیادت اور مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کے دفاع، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے اور دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یوم پاکستان کی 86 سالگرہ کے موقع پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک سنگِ میل دن ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دن ایمان، امید اور استقامت کی علامت ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان جمہوریت کے تسلسل کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ اسلامی اصولوں کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔عسکری قیادت نے کہا کہ ملک کو درپیش دہشتگردی اور انتہا پسندی کے چیلنجز کے باوجود مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام متحد ہو کر ان خطرات کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔یوم پاکستان کے موقع پر عسکری قیادت نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ملک کی سرحدوں کے دفاع، خود مختاری کے تحفظ اور اندرونی امن کے قیام کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری میں ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ قوم کے اتحاد، استقامت اور امید کے ساتھ پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

7 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

8 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

8 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

8 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

8 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

8 hours ago