اردو نیوز اپڈیٹس

یوم پاکستان پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا ملکی ترقی کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
یوم پاکستان پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اتحاد ویکجہتی اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ 86 ویں یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کے نام پیغام میں قیامِ پاکستان کے لیے بزرگوں کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور اس کے ساتھ اتحاد و یکجہتی اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 1940 میں آج کے دن ہی برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کے قیام کی بنیاد رکھی تھی۔ قیام پاکستان کے بعد قوم نے بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا لیکن محنت، صلاحیت اور باہمی تعاون سے مشکلات پر قابو پایا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم نے قیام پاکستان کے بعد غیرمعمولی عزم کا مظاہرہ کیا اور ملک کو جوہری طاقت بنایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ مسلح افواج ملک کی خود مختاری اور دفاع کیلیے پر عزم ہیں۔ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کا سفر جاری رہے گا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے۔ ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان اپنی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلیے پرعزم ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

8 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

8 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

8 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

8 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

8 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

8 hours ago