اردو نیوز اپڈیٹس

علی لاریجانی و دیگر کی اللہ اکبر کی صداؤں میں نمازِ جنازہ، ہزاروں افراد کی شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران میں شہید علی لاریجانی اور بسیج فورس کے سربراہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
ایرانی دارالحکومت تہران کے انقلاب اسکوائر پر سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اور بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی اور بحریہ کے درجنوں اہلکاروں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، شرکاء کی جانب سے اللّٰہ اکبر کے نعرے لگائے گئے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جنازے میں حکومتی عہدیداروں، فوجی قیادت اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔علی ریجانی گزشتہ روز تہران میں اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے بیٹے سمیت شہید ہوگئے تھے۔ اسی طرح بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی بھی تہران پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے فضائی حملے میں نشانہ بنے۔ایرانی بحریہ کے درجنوں اہلکاروں کی نمازِ جنازہ بھی ادا کردی گئی، جو جنگی جہاز پر تعینات تھے۔ یہ جہاز 4 مارچ کو سری لنکا کے ساحل کے قریب مبینہ طور پر امریکی بحریہ کے ٹارپیڈو حملے کا نشانہ بنا تھا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللّٰہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کی۔ اس کارروائی میں ایران بھر میں فوجی اور شہری مقامات پر فضائی حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان حملوں کے جواب میں اسرائیل اور امریکا کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے مقبوضہ علاقوں اور خطے میں قائم فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔دوسری جانب علی لاریجانی پر حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر نئے میزائلوں سے شدید حملے کیے، جس سے تل ابیب لرز اٹھا، متعدد عمارتوں اور گاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ حملوں میں 200 اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے، ایران کی جانب سے پہلی بار حاج قاسم میزائلوں سے اسرائیل اور امریکی اڈوں پر حملے کیے گئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں 2 افرادہلاک اور متعددزخمی ہوئے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

14 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

14 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

14 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

14 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

14 hours ago