اردو نیوز اپڈیٹس

عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا خدشہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے تاہم آئندہ چند روز میں نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے پٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں اضافے اور غریب طبقات کے لیے ایک مشترکہ ‘سبسڈی فریم ورک’ تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا پٹرول کی قیمت میں درآمدی لاگت کے مقابلے میں 100 روپے اور ڈیزل میں 200 روپے فی لیٹر سے زائد کا فرق موجود ہے، حکومت غور کر رہی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں مکمل فرق جبکہ ڈیزیل کی قیمت میں آدھا بوجھ صارفین پر منتقل کر دیا جائے۔اوگرا کی جانب سے حتمی حساب کتاب کے بعد آئندہ چند روز میں نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔وفاقی حکومت اب تک 129 ارب روپے کی فیول سبسڈی خود برداشت کر چکی ہے. تاہم اب صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت کے بعد صوبوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مالی بوجھ میں اپنا حصہ ڈالیں۔پنجاب اور سندھ این ایف سی فارمولے کے تحت آبادی کے لحاظ سے حصہ دیں گے جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان ایندھن کی کھپت کے تناسب سے اپنا حصہ ڈالیں گے۔اجلاس میں غریب طبقات کو مہنگائی سے بچانے کے لیے درج ذیل اقدامات پر اتفاق ہوا، وفاق اور صوبے مل کر موٹر سائیکل سواروں کو سستا پٹرول دینے کے لیے ‘راشننگ میکانزم’ کا اعلان کریں گے۔بی آر ٹی (BRT) بسوں کے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ شہروں میں سفر کرنے والوں کو ریلیف مل سکے۔حکام کا اندازہ ہے کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کے لیے ہفتہ وار 15 سے 30 ارب روپے کی ضرورت ہوگی تاہم پالیسی سازوں کو خدشہ ہے کہ ڈیزیل کی قیمت میں اضافے سے مال برداری کے اخراجات بڑھیں گے. جس سے براہِ راست اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کی نئی لہر آسکتی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

16 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

16 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

16 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

16 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

16 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

16 hours ago