پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن جنگ اور طاقت کے ذریعے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا، ایران کو کمزور کرنے کے لیے دشمن کو عوام سے دوری کا فائدہ اٹھانا ہوگا۔اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی عوام ثابت قدم ہیں اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ہم عوام پر حکمرانی کرنے کے لیے نہیں بلکہ ان کی خدمت کے لیے آئے ہیں۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران ملک عوام نے چلایا، ہمیں عوام سے کبھی دور نہیں ہونا چاہیے اور ان سے رابطہ برقرار رکھنے سمیت ان کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے بعض سائنس دانوں اور فوجی کمانڈروں کے اپنے گھر تک نہیں تھے۔مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعمیری روابط کے ذریعے زمینی راستوں کو متبادل تجارتی راستوں کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت 100 ارب روپے سے زائد کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کے نرخ میں کمی کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این ویڈیا کے مستعفی ہونے والے سربراہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جے کلیٹن نے کہا ہے کہ یوکرین…