اردو نیوز اپڈیٹس

عید الفطر کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام خصوصی پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے جوانوں نے عیدالفطر کے موقع پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے محاذوں سے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کر دیا۔سخت موسمی حالات اور برف پوش پہاڑوں پر فرائض انجام دینے والے جوانوں نے ملک بھر کے عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ ایل او سی پر تعینات بہادر سپاہیوں کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کا دفاع ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ ہر وقت چوکس ہیں تاکہ قوم پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکے۔جوانوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے وہ ہمہ وقت تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ اپنے اہلِ خانہ سے دور ہیں، مگر ملک کی سلامتی اور عوام کی خوشی ہی ان کے لیے سب سے بڑی عید ہے۔سپاہیوں نے مزید کہا کہ قوم کا اعتماد اور محبت ان کے حوصلے کو مزید بلند کرتی ہے۔ عید کے اس خوشی کے موقع پر جہاں پورا ملک جشن میں مصروف ہے، وہیں سرحدوں پر تعینات پاک فوج کے جوان وطن کے دفاع کے لیے مستعد کھڑے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

9 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

9 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

9 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

9 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

9 hours ago