پاکستان نیوز پوائنٹ
غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ 19 فروری کو امریکا میں منعقد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، اس حوالے سے اراکین کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کی واشنگٹن میں یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں میزبانی کریں گے۔25 ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بورڈ کے چیئر مین ہیں۔برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت اہم یورپی ممالک نے بورڈ کو اقوام متحدہ کی حیثیت چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتےہوئے اس میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔ابتدا میں تنقید کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نے بھی بورڈ آف پیس کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔میٹنگ کا ایجنڈا ابھی سامنے نہیں لایا گیا تاہم امریکی میڈیا کے مطابق غزہ بورڈ کا قیام صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش غزہ ڈیل کے دوسرے حصے پر عمل قرار دیا گیا ہے جس میں غزہ کی تعمیر نو اور حماس کو غیرمسلح کرنا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…