اردو نیوز اپڈیٹس

نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ چور بیٹا نافرمان ہے سابق سکیورٹی چیف

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ ایمی درور نے ایک پوڈکاسٹ میں نیتن یاہو خاندان کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات کیے ہیں۔سابق سکیورٹی چیف نے بتایا کہ بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے اپنے والد پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد اسے امریکا کے شہر میامی منتقل ہونے پر مجبور کیا گیا، یہ حملہ اس نوعیت کا تھا کہ سکیورٹی کو مداخلت کرنا پڑی۔ایمی درور نے بنیامین نیتن یاہو کی اخلاقیات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ ریستورانوں میں بل ادا نہیں کرتے تھے اور اخراجات اپنے عملے یا محافظوں پر ڈال دیتے تھے، نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو چوری کے جنون میں مبتلا ہیں، خود ہوٹلوں سے تولیے اور ریاست کی ملکیت والے تحائف غائب ہوتے دیکھے۔ایمی درور کے مطابق حالیہ برسوں میں سارہ نیتن یاہو گھر میں طاقت کا اصل مرکز بن چکی ہیں، انہوں نے ہی بنیامین نیتن یاہو کو عدالتی تصفیے سے روکا تاکہ وہ با اثر عہدے پر برقرار رہ سکیں کیونکہ وہ اپنے بیٹے یائر کو اپنے والد کا جانشین بنتا دیکھنا چاہتی ہیں۔سابق سکیورٹی چیف کے مطابق بنیامین نیتن یاہو اکثر اپنی بیوی اور بیٹے کے غصے سے بچنے کے لیے خود کو کمرے میں بند کر لیتے تھے۔ایمی درور نے خواہش ظاہر کی کہ بنیامین نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر جیل بھیجا جائے، کیونکہ وزیر اعظم نے سیاسی مفادات کے لیے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو ناکام بنایا اور تحائف وصول کر کے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

6 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

6 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

6 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

6 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

6 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

6 hours ago