اردو نیوز اپڈیٹس

غزہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیل اور حماس نے پہلے مرحلے میں دستخط کردئیے

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کے لیے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کرلیے گئے ہیں،امن مذاکرات میں امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف، صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور حماس رہنما خلیل الحیہ نے شرکت کی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امن ڈیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عربوں، مسلم دنیا، اسرائیل، پڑوسی اقوام اور امریکا کے لیے عظیم دن ہے۔ امریکی صدر نے قطر، مصر اور ترکیہ کے ثالثوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ تاریخی اور غیرمعمولی واقعہ رونما کیا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ امن قائم کرنے والوں پر رحمت ہو۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیل کا مطلب یہ ہے کہ تمام یرغمالی جلد رہا کردیے جائیں گے اور اسرائیل ایک مضبوط، پائیدار اور لازوال امن کی طرف پہلے قدم کے طور پر اپنی فوج کا متفقہ لائن پر انخلا کرے گا۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ پہلے مرحلے کے تمام نکات طے کرلیے گئے ہیں۔ اب توقع کی جانی چاہیے کہ جنگ روکی جائے گی۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کو رہائی دی جائے گی اور غزہ میں امداد داخل ہونے دی جائے گی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن عمل کو توسیع دینا چاہتے ہیں اور امریکا کیساتھ مل کر تمام اہداف حاصل کرلیں گے۔اپنے مختصر بیان میں نیتن یاہو نے غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خدا کی مدد سے ہم ان سب کو گھر پہنچائیں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق سمجھوتے کے تحت حماس تمام یعنی 20 زندہ یرغمالیوں کو بہتر گھنٹے میں رہائی دیدے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

نوجوانوں کی توانائی تخلیقی صلاحیت اور عزم پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام…

55 minutes ago

نوجوانوں کو جدید تعلیم کے سفر میں شامل نہ کیا تو پیچھے رہ جائیں گےوزیراعظم نے پہلی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان کردیاوفاقی دارالحکومت…

57 minutes ago

محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچایا ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان…

60 minutes ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے قائم مقام امریکی سفیرنیٹلی بیکرنے ملاقات کی…

1 hour ago

آسٹریلیا میں بھارت کو شکست باسمتی چاول کے نام پر پاکستان کو بڑی قانونی فتح

پاکستان نیوز پوائنٹ باسمتی کے نام پر بھارتی اجارہ داری کی کوشش ناکام ہوگئی، آسٹریلیا…

1 hour ago

سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں آج بھی مہنگا قیمت میں مسلسل اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اضافہ ہو…

1 hour ago