اردو نیوز اپڈیٹس

غزہ 6 دن کے ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے سے بچوں اور خواتین سمیت 112 لاشیں برآمد

پاکستان نیوز پوائنٹ
غزہ میں تباہی کا ایک اور دلخراش منظر سامنے آیا ہے. جہاں جنوبی علاقے صبرہ میں ایک رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک ہی خاندان کے 112 افراد کی لاشیں اور انسانی باقیات کئی دنوں پر محیط ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لی گئیں۔غزہ کی شہری دفاعی ٹیم کے مطابق الحساینہ خاندان کی رہائش گاہ پر ہونے والی تباہی کے بعد امدادی کارکنوں نے تقریباً دو ہفتے تک مسلسل تلاش کا عمل جاری رکھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے 136 گھنٹے تک دن رات محنت کرتے ہوئے ملبے کے ڈھیروں سے لاشیں نکالیں۔شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 40 بچے، 38 خواتین اور 7 معذور افراد بھی شامل ہیں، جن کی شناخت اور تدفین کے لیے اہل خانہ شدید صدمے سے گزر رہے ہیں۔ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے والے کرنل محمد ابو دان کے مطابق تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے اب بھی بڑی تعداد میں افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اندازاً مزید 157 لاشیں ملبے کے نیچے موجود ہو سکتی ہیں، تاہم بھاری مشینری اور ضروری وسائل کی کمی کے باعث امدادی کام انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کئی مقامات پر ریسکیو اہلکاروں نے جدید آلات کی عدم دستیابی کے باعث اپنے ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر متاثرین تک رسائی حاصل کی، جبکہ بعض لاشیں کنکریٹ کے بھاری ٹکڑوں اور لوہے کے سریوں میں پھنس گئی تھیں۔غزہ شہری دفاع نے عالمی برادری اور امدادی اداروں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر بھاری مشینری، ریسکیو آلات اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے. تاکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری رکھی جا سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

9 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

9 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

9 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

9 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

9 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

10 hours ago