اردو نیوز اپڈیٹس

ہم آزادکشمیر میں جیت رہے ہیں تو کہا جا رہا ہے دھاندلی ہوگئی مریم اورنگزیب

پاکستان نیوز پوائنٹ
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم آزادکشمیر میں جیت رہے ہیں تو کہا جا رہا ہے دھاندلی ہو گئی۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی پر وزیراعظم نے انہیں مبارکباد دی تھی. لیکن آج آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر بلاجواز دھاندلی کا شور مچایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہزاروں ووٹ کاسٹ ہوتے ہیں. ایسے میں ایک یا دو ووٹوں پر غلط مہر کا حوالہ دے کر پورے انتخابی عمل کو متنازع قرار دینا درست نہیں۔سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پولنگ شروع ہونے کے فوراً بعد ہی دھاندلی کے الزامات لگانا شروع کر دیے، جبکہ ساڑھے دس بجے ہی شکست کا اعلان کرتے ہوئے پریس کانفرنس بھی کر دی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) گولی اور گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی, ان کے مطابق ایک مقام پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس دوران ایک بزرگ شخص کو دل کا دورہ پڑا.اُن کا کہنا تھا کہ تاہم پیپلزپارٹی نے اسے فائرنگ کا واقعہ قرار دے کر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی، جبکہ کارکنوں کی جھڑپ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیری عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انتخابات ہر جماعت کی کارکردگی کا امتحان ہوتے ہیں۔مریماورنگزیب نے پیپلزپارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ عوامی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے تو سندھ میں اپنی کارکردگی بہتر بنائے، کیوں کہ عوام کارکردگی کی بنیاد پر ہی ووٹ دیتے ہیں. انتخابی نتائج واضح کر رہے ہیں کہ عوام کا جوش و جذبہ کس جماعت کے ساتھ ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

8 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

8 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

8 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

8 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

8 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

9 hours ago