اردو نیوز اپڈیٹس

فتح کا اعلان کریں اور ایران جنگ سے نکل جائیں صدر ٹرمپ کو مشیر کا مشورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی وائٹ ہاؤس مشیر نے ایران کے ساتھ جاری تنازع سے نکلنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اس جنگ میں واپسی کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔فنانشل ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کے مصنوعی ذہانت اور کرپٹو سے متعلق امور کے مشیر ڈیوڈ ساکس نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا وقت ہے کہ ہم فتح کا اعلان کریں اور اس جنگ سے نکل جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا قدم واضح طور پر وہی ہے جو عالمی منڈیاں دیکھنا چاہتی ہیں۔ڈیوڈ ساکس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب رواں ماہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ طویل عرصے تک جاری رکھ سکتا ہے۔اپنے پوڈکاسٹ میں ڈیوڈ نے امریکا کی جانب سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر مزید حملوں کے ممکنہ نتائج پر بھی تشویش ظاہر کی، جن میں جوہری جنگ کا خطرہ بھی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ ایک ایسے گروہ کو دیکھ رہے ہیں، جو صرف ریپبلکن پارٹی تک محدود نہیں، جو جنگ کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔ڈیوڈ کے مطابق اگر ایرانی توانائی کے مزید انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ایران خلیجی ریاستوں میں موجود تیل اور گیس کے ڈھانچے کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے، جو کہیں زیادہ خطرناک صورت حال پیدا کر سکتا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ میں مزید شدت پورے خلیج کے خطے کو تقریباً ناقابل رہائش بنا سکتی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

18 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

18 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

19 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

19 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

19 hours ago