اردو نیوز اپڈیٹس

فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے صرف 26 دن بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
فرانس کے وزیرِ اعظم سیبستیان لیکورنو نے صرف 27 دن بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ فرانس کی پانچویں جمہوریہ کی تاریخ میں کسی بھی وزیرِ اعظم کی سب سے مختصر مدت تھی۔ پیرس سے ذرائع کے مطابق استعفے کی وجوہات کے بارے میں انھوں نے کہا وہ پارلیمنٹ میں سیاسی اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انھیں اپنی کابینہ کے اعلان کے فوراً بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بالخصوص اس بات پر کہ ان کی کابینہ میں سابق وزیرِ خزانہ برونو لی میئر کو دوبارہ وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا، جو پینشن اصلاحات کے معاملے پر متنازعہ شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ وزیراعظم سیبستیان لیکورنو کے استعفے نے فرانس میں سیاسی بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ فرینچ پارلیمنٹ میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہے، جس کی وجہ سے قانون سازی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس صورتحال میں صدر ایمانوئل میکرون کے لیے تین آپشنز ہیں۔ نیا وزیرِ اعظم مقرر کریں، پارلیمنٹ تحلیل کریں یا پھر خود بھی مستعفی ہوجائیں، اپوزیشن جماعتوں نے فوری انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے استعفے کے بعد مالیاتی منڈیوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ فرانس کا CAC 40 اسٹاک انڈیکس 1.5 فیصد تک گر گیا ہے، یورپی بانڈ کی قدر میں اضافہ ہوا اور یورو کی قیمت امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم ہوئی۔ سرمایہ کاروں نے فرانس کی بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کیا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

7 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

7 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

7 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

7 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

7 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

7 hours ago