اردو نیوز اپڈیٹس

فرانس میں بارشوں کے بعد سیلاب نظامِ زندگی درہم برہم دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
فرانس میں حالیہ موسلادھار بارشوں کے بعد آنے والے شدید سیلاب نے تباہی مچا دی، متعدد علاقوں میں نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔
حکام کے مطابق دریائے دریائے گارون کے بند ٹوٹنے کے بعد نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور ہر طرف پانی ہی پانی دکھائی دے رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سیلابی ریلوں نے مکانات، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ کئی رہائشی عمارتوں کی نچلی منزلیں مکمل طور پر ڈوب گئیں جبکہ دیہی علاقوں میں زرعی زمینوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو اداروں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کردی ہیں اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام نے دریائے گارون اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مزید پانی کے اضافے کے خدشے کے پیشِ نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق حالیہ بارشیں معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے باعث دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

2 hours ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

2 hours ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

2 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

2 hours ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

2 hours ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

2 hours ago