پاکستان نیوز پوائنٹ
افریقہ کے ملک نائجیریا کی شمالی ریاست نائجر ایک بار پھر خونریز حملوں کی زد میں آ گئی جہاں موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے متعدد دیہات پر دھاوا بول کر 32 افراد کو قتل اور درجنوں کو اغوا کر لیاریاستی پولیس کے ترجمان واسیو ابیودون نے تصدیق کی کہ مسلح افراد نے سب سے پہلے ٹُنگا ماکیری گاؤں پر حملہ کیا جہاں 6 افراد ہلاک ہوئے، متعدد گھروں کو آگ لگا دی گئی اور کئی افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ اس کے بعد حملہ آور کونکوسو گاؤں کی جانب بڑھ گئے جہاں صبح سویرے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق کونکوسو میں ہلاکتوں کی تعداد 26 سے 38 تک بتائی جا رہی ہے، جبکہ گاؤں کا پولیس اسٹیشن بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ کئی افراد تاحال لاپتا ہیں جس سے خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حملہ آوروں نے پِیسا نامی گاؤں میں بھی کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو قتل کیا اور بیشتر مکانات کو جلا دیا۔ سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ نائجر اور کوارا ریاستوں کی سرحد کے قریب واقع کینجی جنگل شدت پسند گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے جہاں بوکو حرام اور دیگر مسلح گروہ سرگرم رہے ہیں، یہی جنگلاتی علاقہ اکثر حملہ آوروں کیلئے پناہ گاہ ثابت ہوتا ہے۔ مقامی مذہبی و سماجی رہنماؤں نے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مستقل فوجی اڈہ قائم کیا جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں سیکیورٹی صورتحال پر تنقید کی تھی، تاہم حکام کا مؤقف ہے کہ ملک میں شدت پسندی کا نشانہ مسلمان اور مسیحی دونوں بن رہے ہیں اور کسی ایک مذہبی گروہ کو منظم طور پر ہدف نہیں بنایا جا رہا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…