اردو نیوز اپڈیٹس

فٹبالر لیونل میسی کو بم سے اڑنے کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکہ میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے دوران دنیا کے مشہور فٹ بالر لیونل میسی سمیت کئی دیگر کھلاڑیوں کو بم سے اڑانے اور سکیورٹی سے متعلق سنگین دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سپین کے اخبار انفارماسیون ڈاٹ ایس کی شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں اور کھیل کے انتظامی افسران کو شدید خطرات کا سامنا رہا، جن میں لیونل میسی سب سے زیادہ نشانہ بنے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی نگرانی میں کام کرنے والے بین الاقوامی سیکیورٹی نیٹ ورک نے عالمی کپ کے دوران موصول ہونے والی تمام دھمکیوں پر کڑی نظر رکھی۔ ایک سنسنی خیز واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈلاس کے ہوائی اڈے پر ایک شخص نے فون کر کے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ سٹیڈیم کی طرف جا رہا ہے اور ان کے پاس گھر میں بنے بم اور جدید ہتھیار موجود ہیں اور ان کا بنیادی ہدف پولیس اور لیونل میسی ہیں۔اس کے علاوہ اٹلانٹا میں ارجنٹائن اور مصر کے میچ سے قبل ایک شخص نے سوشل میڈیا پر اپنے جسم سے چار بم باندھ کر میسی پر حملہ کرنے کی دھمکی دی۔ اسی میچ کے دوران سٹیڈیم کے کوڑے دان میں تین بم رکھنے کی بھی فون کال موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس نے خصوصی کتوں اور بم ناکام بنانے والے دستوں کی مدد سے پورے اسٹیڈیم کی تلاشی لی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں مبینہ طور پر دعویٰ کیا گیا کہ پوسٹ لکھنے والا چار بم لے کر اٹلانٹا سٹیڈیم میں داخل ہونے والا تھا اور اس کا ارادہ میسی کو قتل کرنا تھا۔ مزید پڑھیں:ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کو پہلے ہی میچ میں شکست رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف میسی ہی نہیں بلکہ پرتگال کے مشہور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو بھی مسلسل پریشان کیا گیا۔ ہیوسٹن شہر میں رونالڈو کی رہائش اور ہوٹل کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ایک مشکوک شخص کو پولیس نے ہوٹل سے ہی گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب فرانس کے ایک ریفری فرانسس لیٹیکسیئر کو واٹس ایپ پر چھ ہزار سے زیادہ دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے۔ سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کر کے ان تمام خطرات کو ناکام بنایا اور ایونٹ کو امن و امان کے ساتھ مکمل کروایا۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ان واقعات کا مطلب یہ نہیں کہ تمام دھمکیاں حقیقی حملوں میں تبدیل ہونے والی تھیں۔ تاہم سکیورٹی اداروں نے ہر اطلاع کو سنجیدگی سے لیا اور ممکنہ خطرات کو روکنے کے لیے اقدامات کیے۔ ورلڈ کپ جیسے عالمی مقابلے میں دنیا کے مشہور ترین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ایک ہی جگہ موجود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ان کی سکیورٹی انتہائی اہم ہوجاتی ہے۔ پولیس ڈوزیئر سے اندازہ ہوتا ہے کہ 2026 کے ورلڈ کپ کے دوران سیکیورٹی اداروں کو صرف میدان کے اندر ہونے والے کھیل پر ہی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو لاحق ممکنہ خطرات پر بھی مسلسل نظر رکھنا پڑی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

8 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

8 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

8 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

8 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

8 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

8 hours ago