اردو نیوز اپڈیٹس

فیفا ورلڈکپ سینیگال اور ازبکستان کے بعد یوراگوئے ٹیم کی بھی امریکا میں تذلیل

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں یوراگوئے ٹیم کے سامان کی سڑک کنارے سراغ رساں کتوں کے ذریعے تلاشی کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا پہنچنے والی یوراگوئے کی ٹیم کو غیر معمولی سیکیورٹی جانچ کا سامنا کرنا پڑا. جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیم کے سامان کی سڑک کنارے سنفر ڈاگز (سراغ رساں کتوں) کی مدد سے تلاشی لی جا رہی ہے .جس پر شائقین نے حیرت اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب ورلڈ کپ میں شریک کسی ٹیم کو امریکی امیگریشن اور سیکیورٹی اقدامات کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہو۔اس سے قبل عراقی اسٹرائیکر ایمن حسین کو شکاگو ایئرپورٹ پر کئی گھنٹوں تک روکے رکھا گیا تھا جبکہ ٹیم کے ایک فوٹوگرافر کو امریکا میں داخلے کی اجازت ہی نہیں ملی۔ سینیگال اور ازبکستان کی ٹیموں کو بھی اسی طرح مجرمانہ انداز میں تلاشی لے کر تذلیل کی گئی۔یوراگوئے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔کئی افراد کا کہنا تھا کہ عالمی سطح کے کھلاڑیوں کے ساتھ مشتبہ افراد جیسا سلوک کسی صورت مناسب نہیں ہے۔بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ ایسی سخت جانچ اکثر لاطینی امریکا یا افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والی ٹیموں کے ساتھ ہی کیوں دیکھی جاتی ہے۔شائقین کے مطابق ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹ میں کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے بجائے اس طرح کے مناظر کھیل کے مثبت تاثر کو متاثر کرتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

6 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

6 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

6 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

6 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

6 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

6 hours ago