اردو نیوز اپڈیٹس

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بڑا اپ سیٹ ناروے کے ہاتھوں برازیل ٹورنامنٹ سے باہر

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے کے ہاتھوں شکست کے بعد برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ نیو جرسی میں کھیلے گئے میچ میں ناروے نے پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ برازیل کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ ناروے کی جانب سے دونوں گول ایرلنگ ہالینڈ نے اسکور کیے۔ انہوں نے پہلا گول 79ویں اور دوسرا 90ویں منٹ میں کیا، جبکہ برازیل کی جانب سے واحد گول نیمار جونیئر نے میچ کے اختتامی لمحات میں پنالٹی کک پر اسکور کیا۔ شکست کے بعد ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ٹوٹنے پر نیمار جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں ہی آبدیدہ ہو گئے۔ بعد ازاں انہوں نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلین صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیمار نے کہا، “میں نے پوری کوشش کی، یہ سب یہیں اسی اسٹیڈیم سے شروع ہوا تھا اور میں نے یہیں اس کا اختتام کیا۔ اب یہ سب ختم ہو چکا ہے۔” نیمار کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد دنیا بھر کے فٹبال شائقین کی جانب سے انہیں شاندار بین الاقوامی کیریئر پر خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پمز سانحہ وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز سانحہ سے متعلق اعلیٰ سطح…

7 hours ago

فیلڈ مارشل کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ آپریشنز اور مقامی سطح پر جدید عسکری سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس…

7 hours ago

سندھ طاس محض ایک معاہدہ نہیں قانونی فریم ورک ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ…

7 hours ago

محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کااچانک دورہ امیگریشن پراسیس کا تفصیلی معائنہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا…

7 hours ago

بجلی صارفین ہوشیار ستمبر کے بلوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا نیپرا…

7 hours ago

دنیا کی پہلی سولر ایمبولینس کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ افریقہ میں صحت کی سہولتوں تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ براعظم…

7 hours ago