پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزارت دفاع نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی5سال کیلئے کی گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد ارسال کردہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کی تھی۔ جس کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر، جو اس وقت چیف آف آرمی اسٹاف ہیں، انہیں بطور چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) پانچ سال کی مدت کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ صدر مملکت نے ساتھ ہی چیف آف ائیر اسٹاف کو دو سال کی اضافی مدت ملازمت دینے کی بھی منظوری دی، جو ان کی موجودہ مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد 19 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…