اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے وزیرخارجہ کی ملاقات علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ملاقات کی جہاں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کےمطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے پاکستان میں متعین کویتی سفیر ناصر عبدالرحمان جے المطیری کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر کویت کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت، علاقائی امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

20 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

20 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

20 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

20 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

20 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

20 hours ago