اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان حکومت کا دہشت گردی سے متاثرین کیلیے معاوضہ پیکیج میں تاریخی اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر حکومت بلوچستان نے دہشت گردی کے واقعات سے متاثرہ سویلین افراد کی مالی معاونت اور بحالی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے’’بلوچستان سویلین وکٹمز آف ٹیررازم (ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن) ایکٹ، 2014‘‘ (بشمول ترامیم 2025) کے تحت معاوضے کی مختلف مدات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نظرثانی شدہ معاوضی نرخ 16 اپریل 2026 سے نافذ العمل ہوں گے، جس کا مقصد دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو بہتر مالی ریلیف اور فوری بحالی کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے معاوضہ 15 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمی افراد، جن کے اعضاء متاثر ہوئے ہوں یا جو میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ (MLC) کے مطابق معذوری کا شکار ہوئے ہوں ان کا معاوضہ 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کردیا گیا ہے۔ اسی طرح معمولی زخمی افراد، جو نقصان کے باعث دو ہفتے سے زائد عرصہ تک کام کرنے سے قاصر رہے اُن کا معاوضہ 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق دہشت گردی کے نتیجے میں رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے بھی معاوضے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ مکان کی مکمل تباہی کی صورت میں معاوضہ 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے جبکہ جزوی نقصان کی صورت میں 1 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق کاروباری مراکز، دکانوں، کیوسکس اور تجارتی اداروں کو پہنچنے والے نقصان پر بھی نظرثانی شدہ نرخ لاگو ہوں گے۔ مکمل تباہی کی صورت میں معاوضہ 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ جزوی نقصان پر 1 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔حکومت بلوچستان نے مال مویشی کے نقصانات کے ازالے کے لیے بھی معاوضے میں اضافہ کیا ہے۔ بھینس، گائے، بیل یا گھوڑے کے ضیاع پر فی جانور معاوضہ 40 ہزار روپے سے بڑھا کر 70 ہزار روپے جبکہ بھیڑ، بکری یا گدھے کے نقصان پر معاوضہ 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔نقل و حمل کے دوران لدا ہوا کارگو مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہونے کی صورت میں بھی معاوضے کی شرح مقرر کی گئی ہے۔ خراب ہونے والی یا دیگر اشیاء کے مکمل نقصان پر کارگو بکنگ سلپ میں درج مالیت کا 50 فیصد جبکہ جزوی نقصان پر 15 فیصد معاوضہ تصدیق شدہ دستاویزات کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔ اسی طرح ہیوی مشینری، ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی گاڑیوں کے نقصانات کے لیے ماڈل، سال اور انجن کی گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی معاوضے مقرر کیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں تمام متعلقہ اداروں کو معاوضے کے معاملات میں شفافیت اور بروقت کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی معاوضہ کمیٹیوں (DCCs) کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ محکمہ داخلہ کو کیسز بھجوانے سے قبل مکمل تصدیق اور جانچ پڑتال یقینی بنائیں محکمہ زراعت انجینئرنگ اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W) کو ہدایت کی گئی ہے کہ نقصانات کا تخمینہ زمینی حقائق اور اشیاء کی اصل جسمانی حالت کی بنیاد پر غیر جانبدارانہ انداز میں لگایا جائے۔ احکامات کے مطابق تمام معاوضہ کیسز واقعے کی تاریخ سے دو ہفتوں کے اندر مکمل کرکے محکمہ داخلہ کو ارسال کیے جائیں گے تاکہ متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ایسی گاڑیاں جو درست بیمہ (Insurance) کے تحت آتی ہیں، حکومت بلوچستان سے اضافی معاوضے کی اہل نہیں ہوں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

21 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

21 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

21 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

21 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

21 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

21 hours ago