پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مغربی سرحدوں پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی اور کہا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والی فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں، معاونین اور عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھیں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بلوچستان کے ضلع ژوب کا دورہ کیا، ژوب آمد پر فیلڈ مارشل کا استقبال کور کمانڈر کوئٹہ نے کیا،فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، وطن کے دفاع میں شہادت کا رتبہ پانے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بیان کے مطابق دورے کا آغاز نمازِ عید کی ادائیگی سے ہوا، جس میں پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، غیر متزلزل عزم، آپریشنل تیاری کو سراہا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے دہشت گردی اور دشمن قوتوں کے خطرات کے خلاف ملکی دفاع میں افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور بہادری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والی فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں، معاونین اور عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھیں گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…