پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا فی الحال ایران کے خلاف کسی نئی جنگ یا فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا اور موجودہ کشیدگی کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کو ترجیح دے رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ جب تک ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں یا امریکی مفادات کو براہِ راست نشانہ نہیں بنایا جاتا اس وقت تک ایران کے خلاف کسی نئے فوجی اقدام پر غور نہیں کیا جا رہا۔امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ خطے میں جاری تنازعات کو مزید وسعت دینے کے بجائے سفارتی کوششوں اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی خواہاں ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ واشنگٹن مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے اور جنگ کے دائرہ کار کو وسیع ہونے سے روکنا چاہتا ہے جس کے لیے مختلف سفارتی آپشنز اور رابطوں پر غور کیا جا رہا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق موجودہ حکمتِ عملی کا مقصد خطے میں استحکام برقرار رکھنا اور ممکنہ تصادم سے بچتے ہوئے تنازعات کا سیاسی حل تلاش کرنا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…