اردو نیوز اپڈیٹس

قانون کی حکمرانی میں ڈنمارک کا پہلا نمبر پاکستان 130ویں نمبر پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ
2025 رول آف لا انڈیکس میں ڈنمارک دنیا کا سب سے زیاد قانون پسند ملک قرار پایا ہے جبکہ پاکستان کی پوزیشن 130 ویں نمبر پر برقرار ہے۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ جسٹس پروجیکٹ (WJP) کے 2025 رول آف لا انڈیکس کے حساب سے دنیا کے بیشتر ممالک میں قانون کی بالادستی کمزور ہوئی ہے، جہاں 68 فیصد ممالک نے گزشتہ سال کے مقابلے میں زوال دکھایا۔ رپورٹ کے مطابق ڈنمارک مسلسل پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد ناروے، فن لینڈ اور سویڈن ہیں۔ دوسری جانب امریکا کی درجہ بندی 27 ویں نمبر پر آ گئی ہے، جبکہ چین 92 ویں نمبر پر پہنچ کر قدرے بہتر ہوا ہے۔ پاکستان بدستور 130 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت 79 ویں پوزیشن پر رہا۔فہرست کے آخر میں وینزویلا 143 ویں جبکہ افغانستان 142 ویں نمبر پر شامل ہیں، روس اور سوڈان نے بھی نمایاں گراوٹ دکھائی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں حکومتی طاقت پر پابندیوں میں کمی اور آمریت کے رجحانات کے باعث قانون کی حکمرانی خطرے میں ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

10 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

10 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

10 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

10 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

10 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

10 hours ago