پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہورمیں آلودگی نے مستقل ڈیرے ڈال لئے، ضلعی انتظامیہ نےسموگ کے تدارک کیلئے 2023 والا فارمولا اپنا لیا، لاہور میں مارکیٹیں پیر تا ہفتہ رات 10 بجے بند ہوں گی۔ سموگ کے پیش نظر مارکیٹوں کے لئے پہلے سے طے اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، سموگ اور فضائی آلودگی کے سدباب کے لیے ستمبر 2023 کے نوٹی فکیشن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ مارکیٹ پیر تا ہفتہ رات 10 بجے بند ہوں گی، اتوار کو دوپہر 2 سے رات 10 بجے تک مارکیٹوں کے اوقات کار ہوں گے۔ ریسٹورنٹ و کیفے رات 11 بجے بند کرنا ہوں گے، ریسٹورنٹ جمعہ، ہفتہ، اتوار رات 12 بجے تک بند کرنا ہوں گے، ہوم ڈیلیوری کی رات 2 بجے تک کی اجازت ہو گی۔ میڈیکل سٹورز، تندور، دودھ کی دکانیں، ہسپتال، لیبارٹریوں، پٹرول پمپ اور پنکچرز شاپس کو استثنی حاصل ہوگا۔ نئے اوقات کار پر پابندی لازم، خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ کےمطابق پہلے سے جاری نوٹی فکیشن کی موجودگی میں نئے نوٹی فکیشن کی ضرورت نہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…