اردو نیوز اپڈیٹس

لاہور ہائیکورٹ نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کے خلاف دائر درخواستیں نمٹا دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور ہائیکورٹ نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کے خلاف دائر درخواستیں نمٹا دیں ،عدالت نے متعلقہ اداروں کو قانون سازی تک ویپ کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا جسٹس انوار حسین نے ویپ مال سمیت ایک سو سے زائد ڈیلرز کی درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس انوارِ حسین نے درخواست گزار وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کیا پراپرٹی ڈی سیل ہوگئی ہے، وکلاء نے جواب دیا ڈی سیل ہوگئی ہے، لیکن پولیس ابھی تک دوکانداروں کو حراساں کررہی ہے ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ویپ کے استمال کے مضر اثرات اور اس کو کنٹرول کرنے کے متعلق تبادلہ خیال ہوا، ویپ سے وابستہ کاروبار کو ریگولیٹ کرنے کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے، ویپ کاروبار کو ریگولیٹ کرنے لیے مسودہ بنایا ، سٹیک ہولڈرز کا موقف بھی سنا جائے گا ، جسٹس انوار حسین نے پنجاب حکومت کے لاء افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کابینہ میں معاملہ ڈسکس ہوا اور آئی جی نے کہا فٹا، فٹ چھاپے مارنا شروع کردیں, معاشرے کو ایک سرا چائیے ، مدعی چشت گواہ ،مدعی سست والا معاملہ ہے، فریم ورک ضرور بنائیے ، پہلے بھی کہا تھا کہ آئین کر کسی کو کاروبار کا حق دیتا ہے، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے جواب دیا انتظامیہ نے ویپ کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوئی کریک ڈوان نہیں کیا ، ویپ کاروبار سے وابستہ دوکانوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ، جسٹس انوارِ حسین نے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا درخواست گزار کسٹم ڈیوٹی ادا کرتے ہیں ، قانون سازی تک ان کے کاروبار کیسے بند کئے جاسکتے ہیں ،جب تک قانون سازی نہیں ہوگی ، کوئی بھی درخواست گزاروں کے خلاف کاروائی نہیں کرے گا ، درخواستوں میں چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

13 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

13 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

13 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

13 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

13 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

13 hours ago