اردو نیوز اپڈیٹس

لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ٹرمپ کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے لبنان کے نہایت معزز صدر جوزف عون اور اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ انتہائی شاندار گفتگو کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اپنے ممالک کے درمیان امن کے حصول کے لیے وہ باضابطہ طور پر 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز کریں گے، جس کا نفاذ امریکی وقت کے مطابق شام 5 بجے ہوگا۔( یہ وقت پاکستان میں رات 2 بجے کا ہوگا)۔امریکی صدر نے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ منگل کو ان دونوں ممالک نے واشنگٹن ڈی سی میں 34 سال بعد پہلی مرتبہ ملاقات کی، جہاں ہمارے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی تھی کہ وہ اسرائیل اور لبنان کے ساتھ مل کر پائیدار امن کے قیام کے لیے کام کریں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 9 جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز رہا ہے اور یہ میری دسویں ہوگی۔صدر ٹرمپ نے اپنی دوسری پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل کے وزیرِاعظم نیتن یاہو اور لبنان کے صدر جوزف عون کو وائٹ ہاؤس مدعو کروں گا، تاکہ 1983 کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان پہلی بامعنی بات چیت کی جا سکے، جو کہ ایک طویل عرصہ ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ دونوں فریق امن دیکھنا چاہتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ تیزی سے ممکن ہو جائے گا۔ اس سے پہلے لبنان نے برطانیہ کو یقین دہانی کرائی کہ لبنانی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اسلحہ صرف ریاست تک محدود رہے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کئی مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ لبنان سے جنگ بندی کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ہوگا۔ لبنانی صدر جوزف عون نے جب برطانیہ کو اسلحہ صرف ریاست تک محدود رکھنے کا یقین دلایا تو اسی موقع پر برطانوی وزیر برائے مشرق وسطی ہمیش فاکنر نے لبنان پر اسرائیلی بمباری سے بے گھر افراد کی بحالی کے لیے ڈھائی کروڑ پونڈز امداد دینے کا اعلان کیا۔صدر ٹرمپ نے کچھ گھنٹوں پہلے کہا تھا کہ لبنان اور اسرائیل آج بات کریں گے۔ لبنان نے ابتدا میں کہا کہ وہ ایسی کسی بات چیت کا حصہ نہیں ہیں۔ بعد میں لبنانی صدر جوزف عون نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ وہ بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس صورتحال میں صدر ٹرمپ نے لبنانی ہم منصب کو فون کیا اور کچھ دیر بعد جنگ بندی کا اعلان شیئر کیا۔ لبنانی صدر نے جنگ بندی کی کوششیں کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران جب جنگ بندی کی کوششیں جاری تھیں، اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے۔ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں گھروں، عمارتوں اور سرکاری اسپتالوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں ایک لبنانی شہری جاں بحق ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

جنوبی افریقا میں فائرنگ کے دو واقعات 27 افراد ہلاک 26 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ جنوبی افریقا کے دو بڑے شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں 27…

46 seconds ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز 96 گھنٹوں میں 71 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ…

3 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

22 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

22 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

22 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

22 hours ago