اردو نیوز اپڈیٹس

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے سینئر حزب اللہ رہنما سمیت 12 افراد جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ
جمعہ کے روز مشرقی اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک سینئر حزب اللہ رہنما سمیت کم از کم 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے حزب اللہ اور اس کے فلسطینی اتحادی حماس کو نشانہ بنایا ہے۔حزب اللہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں مشرقی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اپنے ایک رہنما کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے، گروپ نے حملے میں مارے جانے والے رہنما کی شناخت محمد ياغی صادق کے نام سے کی ہے۔دوسری جانب لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ وادی بیکا میں متعدد مقامات پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 24 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق، زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق یہ حملے ملک کے سب سے بڑے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کے چند گھنٹے بعد کیے گئے، جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کی خلائی تاریخ میں بڑا اعزاز مسلح افواج کا قوم اور سائنسدانوں کے نام خصوصی پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی مسلح افواج کی قیادت نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن…

7 hours ago

اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی…

7 hours ago

پاکستان اور روس کا اہم فیصلہ تجارت توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھایا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو…

7 hours ago

برطانوی فضائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے نئی حکمت عملی

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کی فضائیہ (رائل ایئر فورس) نے ممکنہ ڈرون حملوں اور تخریب…

7 hours ago

امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران…

7 hours ago