اردو نیوز اپڈیٹس

لبنان پر شدید اسرائیلی حملوں میں 52 شہید ہزاروں افراد کی نقل مکانی

پاکستان نیوز پوائنٹ
لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد ہزاروں افراد نے شام کی سرحد کا رخ کر لیا، جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق کم از کم 30 ہزار بے گھر افراد شیلٹرز میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان بابر بلوچ کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان پیر سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد کم از کم 30 ہزار افراد نے لبنان میں قائم عارضی پناہ گاہوں میں تحفظ حاصل کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے افراد نے سڑک کنارے گاڑیوں میں رات گزاری یا ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ادھر حزب اللہ کے سینئر عہدیدار محمود قماطی نے کہا ہے کہ حالیہ حملوں کے بعد گروپ کے پاس مزاحمت کی طرف واپسی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ ان کے مطابق اسرائیل کھلی جنگ چاہتا ہے تو اب صبر کا دور ختم ہو چکا ہے۔دوسری جانب لبنان کے صدر مائیکل عون نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے حزب اللہ کی فوجی سرگرمیوں پر فوری پابندی کا فیصلہ حتمی ہے اور اس میں کوئی واپسی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے کے تحت حزب اللہ کو اپنے ہتھیار ریاست کے حوالے کرنا ہوں گے اور جنگ و امن کا اختیار صرف حکومت کے پاس ہوگا۔صدر عون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ اقدام لبنانی ریاست کے اس حق کو محفوظ بنائے گا کہ جنگ اور امن کا فیصلہ صرف ریاست کرے۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب حزب اللہ نے ایران کے خلاف اسرائیل-امریکا جنگ کے ردعمل میں اسرائیل پر راکٹ داغے، جس کے بعد اسرائیل نے لبنان میں فضائی حملے تیز کر دیے۔اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک لبنان بھر میں کم از کم 52 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث انسانی بحران کے خدشات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

12 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

12 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

12 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

12 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

12 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

12 hours ago