اردو نیوز اپڈیٹس

لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے نیتن یاہو

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان معاہدے کو اسرائیل کی تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کی جانب اہم پیشرفت ہے اور مستقبل میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن معاہدے کی راہ بھی ہموار کر سکتا ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون اس وقت تک برقرار رکھا جائے گا جب تک لبنان کی جانب سے اسرائیل کو کسی بھی قسم کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا، اس معاہدے کے ذریعے امریکہ، اسرائیل اور لبنان نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ یہاں تمہارا کوئی مقام، کوئی کردار اور کوئی مداخلت نہیں ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا اسرائیل ان دو علاقوں سے اپنی فوج واپس بلائے گا جن پر اس وقت اس کا قبضہ ہے، یہ اقدام حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور ان علاقوں کا کنٹرول لبنانی فوج کے حوالے کرنے کے ابتدائی مرحلے کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

4 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

4 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

4 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

4 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

4 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

4 hours ago