پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ لگتا نہیں کہ امریکا اپنی جارحیت ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ جاپانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے صرف جنگ بندی کافی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں، یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔ ہم امریکا سے مذاکرات کر رہے تھے جب امریکا اور اسرائیل نے ہم پر حملہ کیا۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی و اسرائیلی اقدام غیر قانونی، بلاجواز اور بلااشتعال جارحیت کا عمل تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دفاعی اقدامات کر رہے ہیں، جب تک ضروری ہوگا ہم اپنی حفاظت جاری رکھیں گے۔ ہمیں جنگ بندی قبول نہیں کیونکہ ہم گزشتہ سال والا منظرنامہ دوبارہ دہرانے کے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ کو مکمل اور مستقل طور پر ختم ہونا چاہیے۔ اس بات کی ضمانت ہونی چاہیے کہ یہ صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہوگی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے سہیل آفریدی نے کے پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…