پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کونیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں اجلاس کے دوران انہیں چیئرمین نادرا نے ادارے کی کارکردگی،جاری و آئندہ منصوبوں پر بریفنگ دی جب کہ وزیر داخلہ نے نادرا کی کارکردگی اور مؤثر عوامی خدمات کو سراہا۔اس دوران وزیر داخلہ نے غیرقانونی پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کونیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ دو برس میں نادرا کی خدمات میں نمایاں بہتری آئی ہے، نادرا کےاسٹیٹ آف دی آرٹ دفاتر کرائےکی عمارتوں کے بجائےاپنی جگہ خرید کر بنائے جائیں جب کہ وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں ماسٹر پلان بھی طلب کر لیا۔وزیرداخلہ نے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے اور وزارتی سطح پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین نادرا نے بریفنگ میں بتایا کہ شہریوں کوخدمات اورسہولیات فراہمی بہتر بنانے کے لیے نادرا نے متعدد اقدامات کیے، بائیو میٹرک کے لیےچہرے کی تصویر سے تصدیق کے نظام کے نفاذ کے لیے دیگر اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نادرا کی جانب سے لاکھوں فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں، ناختی کارڈ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے 30 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے، پی ٹی اےکے تعاون سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری شدہ موبائل سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…