پاکستان نیوز پوائنٹ
حلقہ این اے 127 سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی جنرل الیکشن میں کامیابی کے خلاف دائر درخواست الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دی۔ملک ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات کی انتخابی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا، لیکن ٹربیونل نے اس درخواست کو غلط، ناقابل سماعت اور بے بنیاد قرار دیا۔ملک ظہیر عباس کھوکھر نے متعدد بار سماعت کی تاریخیں لیں اور کیس ملتوی کرنے کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، تاہم وہ اپنے حق میں کسی قسم کے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی نمائندگی کے لیے الیکشن ٹربیونل میں بیرسٹر حارث عظمت ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے اور درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے کے باعث الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذر داری خارج کر دی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سید توصیف شاہ بھی سماعت کے دوران موجود تھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…