اردو نیوز اپڈیٹس

محسن نقوی کا تربت میں ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح کیا، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس سے ملے اور دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کی تلقین کی۔انہوں نے او پی ڈی، مختلف وارڈز، ایم آر آئی، سی ٹی سکین رومز اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ہسپتال کو مختصر مدت میں مکمل کرنے پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف سی ہسپتال کو اتنی جلد فنکشنل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، تربت میں علاج معالجے کی جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال اشد ضرورت تھی، تربت کی مقامی آبادی کو بھی علاج معالجے کی یہ بہترین سہولت میسر ہوگی ۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایف سی ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فورس کی پیشہ وارانہ تربیت اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی پیشہ وارانہ تیاریوں کو سراہا۔اس موقع پر محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان سمیت تمام کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کو خراج تحسین پیش کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

1 day ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

1 day ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

1 day ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

1 day ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

1 day ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

1 day ago