اردو نیوز اپڈیٹس

محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی جس میں پاک سعودی تعلقات اور داخلی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے داخلہ نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، سعودی وزیر داخلہ نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کو حج کی مبارکباد دی۔ملاقات میں پاک سعودیہ دوطرفہ تعلقات اور داخلی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات فیصلہ کیا گیا کہ فیڈرل کانسٹیبلری سپیشل ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کے 200 اہلکاروں کو سعودی عرب میں ٹریننگ دی جائے گی، دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا اعلی سطح کا وفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حج کے دوران سعودی حکومت کے بہترین انتظامات کی تحسین کی۔دونوں وزرائے داخلہ نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بات چیت کی، سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے کشیدگی میں کمی کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

11 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

11 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

11 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

11 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

11 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

11 hours ago