اردو نیوز اپڈیٹس

یوم تکبیر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 28 برس ہوگئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
28 مئی1998 ء کو پاکستان کی جانب سے کئے گئے جوہری تجربات کی یاد میں آج 28 واں یوم تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔اس دن پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور اپنے دفاعی ہتھیاروں میں ایٹمی ہتھیار رکھنے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا، پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی قیادت میں پاکستانی سائنسدانوں کی ٹیم نے بلوچستان کے ضلع چاغی کے راس کوہ پہاڑوں میں ایٹمی تجربات کئے۔ان تجربات نے پاکستان کی علاقائی سا لمیت، آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے قوم کے عزم کا اظہار کیا۔سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا یہ تاریخی بیان اس سنگ میل میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے کہ وہ بھوک برداشت کر لیں گے لیکن ملک کو ایٹمی طاقت بنائیں گے۔بیرونی دباؤ کے باوجود اس وقت کے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے بھارت کے جوہری تجربات کے جواب میں پاکستانی جوہری تجربات کرنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا اور اس طرح خطے میں تذویراتی طاقت کا توازن بحال کیا۔صدر، وزیراعظم نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں کو قومی غیرت، دفاع اور امن کی علامت قرار دیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

12 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

12 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

12 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

12 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

12 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

12 hours ago