اردو نیوز اپڈیٹس

محکمہ داخلہ نے پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کر لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
مسودہ کے مطابق ایکٹ غنڈوں کی شناخت، نگرانی و روک تھام کیلئے جامع قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔امن عامہ اور معاشرتی فلاح کیلئے خطرہ بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ایکٹ میں غنڈوں، بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی۔غنڈہ ایسا شخص ہے جو عادتاً بدنظمی، مجرمانہ سرگرمی یا سماج مخالف رویے میں ملوث ہو۔غنڈہ امن عامہ کیلئے خطرہ اور عوامی پریشانی کا باعث بننے والا شخص ہے۔ ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو غنڈہ قرار دینے کا اختیار ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو دیا گیا۔منشیات فروشی، جوے، بھتہ خوری، سائبر کرائم یا ہراسانی میں ملوث شخص کو غنڈہ قرار دیا جا سکتا ہے۔کسی شخص کو غنڈہ قرار دینے کے بعد ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی متعدد پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔غنڈہ قرار دینے کے بعد ڈی آئی سی مستقبل میں اچھے سلوک کی خاطر ضمانتی بانڈز بھروا سکتی ہے۔ غنڈے بدمعاش شخص کو نو فلائی لسٹ میں رکھا جا سکتا ہے۔غنڈے بدمعاش کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جا سکتا ہے۔ایسے شخص کے ڈیجیٹل آلات اور ڈیٹا کو ضبط کیا جا سکتا ہے۔غنڈے بدمعاش کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا سکتے ہیں۔غنڈے بدمعاش کے اسلحہ لائسنس کینسل کیے جا سکتے ہیں۔ غنڈے بدمعاش کیلئے کمیونٹی سروس کے احکامات پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا۔غنڈے بدمعاش کو حساس عوامی مقامات پر جانے سے روکا جا سکتا ہے۔ایکٹ غنڈوں کی ٹیکنیکل سرویلنس کی اجازت دیتا ہے۔غنڈوں کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور بائیو میٹرک ڈیٹا کولیکشن کی جاسکے گی۔قانون کے مطابق متاثرہ شخص ڈویژنل، صوبائی یا اپیل کمیٹیوں میں نظر ثانی اپیل دائر کر سکتا ہے۔ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سربراہی میں قائم ٹریبونل اپیل پر سماعت کرے گا۔ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کےاحکامات کی خلاف ورزی پر3سے5سال قید ، 15 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔جرم دہرانے والے مجرمان کو 7 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک کے جرمانہ ہوگا۔مجوزہ قانون عوامی تحفظ کیلئے عادی مجرمان کی منفی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں روکے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ…

13 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں تقریب کے دوران…

13 hours ago

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ امیگریشن اہلکاروں کو شاباش اور انعام دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ،وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز…

13 hours ago

وفاقی آئینی عدالت نے پہلی کاز لسٹ جاری کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں 3بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔…

13 hours ago

سعودی حکومت نے بیمار عازمین پر حج2026 کی پاپندی عائد کرتے ہوئے ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی وزارت مذہبی امور نے کہا کہ بیمار عازمین کو سعودی عرب…

13 hours ago

پاکستان کی پہلی مارکیٹ جہاں نقد رقم کی بجائے ڈیجیٹل کرنسی چلے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس اور…

13 hours ago