اردو نیوز اپڈیٹس

مذاکرات جاری ہیں ایران کو تباہ کن کارروائی سے پہلے آخری موقع دینا چاہتا ہوں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےا یک بار پھر دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ مذاکرات جاری ہیں، ایران کو تباہ کن کارروائی سے پہلے آخری موقع دینا چاہتا ہوں، ڈیل نہ ہوئی تو اسے تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ ہم اس وقت ایران سے بات چیت کر رہے ہیں، اور یہ ایران کی درخواست پر ہو رہی ہے۔ اس عمل کی حمایت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بالخصوص قطر کر رہے ہیں، جبکہ کئی دیگر ممالک نے بھی رابطہ کیا ہے۔ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے لیے ایک اچھے معاہدے پر دستخط کرنے کا یہ آخری موقع ہوگا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو تباہ کن کارروائی سے پہلے ہر ممکن آخری موقع دینا چاہتا ہوں، امید ہے ایران عقل سے کام لے گا اور درست فیصلہ کرے گا، ایران ڈیل پر رضا مند نہ ہوا تو اسے تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شایدکوئی پیشرفت دیکھنے کو ملے،لیکن تباہی سے قبل ایران کو ہر ممکن آخری موقع دینا چاہتا ہوں۔اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں سے فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی آزادی برقرار رہنی چاہیے، میں ایران کو اس پر کوئی فیس وصول نہیں کرنے دوں گا۔ اگر کوئی فیس وصول کرے گا تو وہ ہم ہوں گے، کیونکہ مکمل کنٹرول ہمارے پاس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ناکہ بندی جیسی صلاحیت موجود ہے، لیکن فیس وصول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

6 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

6 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

6 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

6 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

7 hours ago