پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے خطے میں ایک اور بحری بیڑہ تعینات کرنے سے خبردار کردیا۔امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس بار سنجیدگی سے بات چیت کر رہا ہے کیونکہ اسے امریکی فوجی طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے اور اسی لیے وہ ہم سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ٹرمپ نے جون میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایران نے بات چیت کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور خود پر حد سے زیادہ اعتماد کا مظاہرہ کیا جس کے بعد انہوں نے نتائج کا سامنا کیا تاہم اس بار مذاکرات بالکل مختلف نوعیت کے ہیں۔امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو مشرقِ وسطیٰ میں فوجی کارروائی کی تیاری کے لیے ایک اور بحری بیڑہ تعینات کرسکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے نہ پا یا تو امریکا کو انتہائی سخت قدم اٹھانا پڑے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا ائیرکرافٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ بھیجنے پر مشاورت کی تصدیق کی ہے۔یاد رہے کہ اس وقت خطے میں یو ایس ایس ابراہم لنکن اور اس کا اسٹرائیک گروپ موجود ہے جس میں جنگی طیارے، ٹوماہاک میزائل اور کئی بحری جہاز شامل ہیں۔غزہ جنگ کے دوران بھی امریکا نےطویل عرصےتک خطےمیں 2 طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کر رکھے تھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…