اردو نیوز اپڈیٹس

مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین میں ایک معمر خاتون کو خاندان نے مردہ قرار دیا مگر وہ تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی۔یہ واقعہ صوبہ ہیبئی کے ایک گاؤں میں سامنے آیا جہاں 70 سال سے زائد عمر کی خاتون کینسر سے مقابلہ کر رہی تھیں۔جب ڈاکٹروں نے کہا کہ خاتون کے کینسر کا اب علاج ممکن نہیں تو ان کا خاندان انہیں گھر واپس لے آیا۔8 ستمبر کو رشتے داروں نے خاتون میں زندگی کے آثار دریافت نہیں کیے اور انہیں ایسے تابوت کے اندر رکھ دیا جس کے اندر ٹھنڈک کا نظام موجود تھا تاکہ قصبے سے باہر رشتے داروں کی واپسی تک جسم محفوظ رہ سکے۔مگر اگلی شام جب خاتون کی بہو نے تابوت کے اندر سے کچھ آوازیں سنیں۔خاندان نے خاتون کو تابوت کے اندر سے نکال لیا۔11 ستمبر کو رشتے دار اس گھر پر پہنچے اور خاتون کا شعور بحال ہوگیا جبکہ آنکھیں کھل گئیں، مگر ان کی حالت بدستور نازک تھی۔12 ستمبر کی شب خاتون کا انتقال ہوگیا جبکہ 13 ستمبر کو انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔خاندان کے ایک رکن کی جانب سے اس کہانی کو آن لائن شیئر کیا گیا تو لوگوں کی جانب سے اس کے مستند ہونے پر سوالات اٹھائے گئے۔اس گاؤں کے ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تابوت ایسا تھا جس میں منجمد درجہ حرارت کی بجائے اتنا درجہ حرارت استعمال کیا جاتا ہے جو جسم کو مناسب حد تک ٹھنڈا رکھتا ہے۔اس انتظام کی بدولت خاتون کا جسمانی نظام پھر بحال ہوگیا جس میں پہلے زندگی کی علامات ظاہر نہیں ہو رہی تھیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

37 minutes ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

39 minutes ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

42 minutes ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

47 minutes ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

50 minutes ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

55 minutes ago