پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی، جس میں پنجاب کے انتظامی امور سمیت مختلف اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال اور پنجاب کی یونیورسٹیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی عوامی خدمات کو سراہا۔گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو بتایا کہ گورنر ہاؤس کو عوامی گورنر ہاؤس میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ وہ غریب عوام اور پارٹی کارکنان کیلئے ہر وقت موجود رہتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں اور عوامی رابطے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور، اعلیٰ تعلیم، جامعات کی صورتحال اور عوامی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو صوبے میں عوامی فلاح و بہبود اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مزید اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض میں میزائل اور…